موسم سرما کی تعطیلات ختم ۔۔۔تعلیمی ادارے کھل گئے  

Jan 02, 2022 | 18:10:PM
موسم سرما کی تعطیلات ختم، کل، تعلیمی ادارے، کھل جائیں گے
کیپشن: تعلیمی ادارے ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں،تعلیمی ادارے کھل گئے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے کہاہے کہ آج سے تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں،تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں بڑھا رہے ۔


دوسری جانب سندھ حکومت نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2022 سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات 10 سے 20 مارچ تک ہونگے جبکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے۔اس کے علاوہ انٹر کے امتحانات 18 جون سے شروع ہونگے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اس سال امتحانات مکمل نصاب سے لئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے 10 روز کیلئے موسم سرما کی تعطیلات دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے کتنی اموات ہوئیں؟وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اہم بیان