بدترین مہنگائی۔۔ لنڈا بازاربھی شہریوں کی پہنچ سے باہر۔۔

Jan 02, 2021 | 10:05:AM
بدترین مہنگائی۔۔ لنڈا بازاربھی شہریوں کی پہنچ سے باہر۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جعفرآباد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتےہی شہریوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا۔ مہنگائی کی وجہ سےشہری گرم ملبوسات خریدنے سےمحروم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  جعفرآبادمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتےہی لنڈا بازار سج گئے مگرتبدیلی سرکار کی نئے پاکستان میں کمرتوڑمہنگائی سےشہری گرم ملبوسات خریدنےسےمحروم ہوگئےہیں شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی اتنی بڑھ گئی کہ ایک غریب پرانی  استعمال شدہ جیکٹس،جرسیاں وغیرہ نہیں خرید سکتا۔

خریداروں کےساتھ ساتھ دکانداربھی مہنگائی کی وجہ سےپریشان ہیں۔ دکانداروں کا کہناہےکہ خریداربرائےنام کےہیں گاہک چیزیں دیکھ کرخالی ہاتھ واپس جارہےہیں۔