بلوچستان، سکیورٹی اداروں کی کارروائی میں 24دہشتگرد مارے گئے

سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں:آئی ایس پی آر

Feb 02, 2024 | 15:24:PM
بلوچستان، سکیورٹی اداروں کی کارروائی میں 24دہشتگرد مارے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکس پر دہشتگردوں کے حملے پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 24دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکس پر  29اور 30جنوری کی رات دہشتگردوں کی  جانب سے حملے کئے گئے ،سکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کے حملے بہادری سے پسپا کئے، گزشتہ 3روز کے کلیئرنس آپریشن میں 24دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کو بعدازاں سرچ آپریشن میں مارا گیا،دہشتگردوں سے بہادری کیساتھ لڑتے ہوئے 4جوان اور 2شہری شہید ہوئے۔

ضرورپڑھیں:کوئٹہ میں بم دھماکہ، 2 افراد زخمی

 آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں میں شہزاد بلوچ، عطا اللہ شامل ہیں،دہشتگردوں میں عبدالودود، ذیشان اور ان کے ماسٹر مائنڈ شامل ہیں،آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ موثر جواب دہشت گردی کیخلاف لڑائی کے عزم کا مظہر ہے،سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔