اداکارہ میرا کا خواتین سے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل 

Feb 02, 2024 | 13:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام ،خواتین سے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

اداکارہ میرا کا اپنے والد کے ہمراہ ویدیو پیغام میں کہنا تھا کہ پہلے بھی میں نے فیملی کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کی تھی اس بار پھر آپ سے کہنا چاہوں گی، خاص طور پر خواتین سے کہ وہ باہر نکل کر اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے حق کو سچ کے طور پر استعمال کریں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں اس وقت امریکا میں ہوں اور والد سے گپ شپ لگا رہی تھی۔ پاکستان میں جو ہماری خواتین ہیں اور بہت ساری جو گھروں میں رہتی ہیں باہر نہیں نکلتی پردہ کرتی ہیں۔ میں سب یہ کہنا چاہوں گی کہ آپ سب ضرور گھروں سے نکلیں کر ووٹ کاسٹ کریں۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ

اس موقع پر اداکارہ میرا کے والد کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین بہت پڑھی لکھی ہیں وہ ضرور اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے نکلیں۔ اس ملک کی مشکلات حل کرنے میں اُن کا بہت بڑا ہاتھ ہوگا۔

اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اپنا ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں اور اپنے ملک کے  لیڈر کا انتخاب کریں۔

واضح رہے کہ8 فروری کو پاکستان میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں ،ان انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہمات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔