کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک حادثے میں 16 افراد جاں بحق 

Feb 02, 2023 | 22:00:PM
 کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک حادثے میں 16 افراد جاں بحق 
کیپشن: حادثے میں زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں تین بچے اور دو خواتین بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ پشاور سے بنوں جارہی تھی، کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹرالر اور مسافر فلائنگ کوچ کے مابین ٹکر ہو گئی،حادثے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں ،واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ،جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مرنے کا تعلق ضلع بنوں بتایا جارہا ہے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید احمد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج