ایشین کرکٹ کونسل کااجلاس، نجم سیٹھی بحرین جائیں گے

Feb 02, 2023 | 21:31:PM
 ایشین کرکٹ کونسل کااجلاس، نجم سیٹھی بحرین جائیں گے
کیپشن: نجم سیٹھی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج بحرین روانہ ہوں گے۔

اے سی سی کا اجلاس پی سی بی کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے،نجم سیٹھی کے ساتھ فیصل حسنین بھی بحرین جائیں گے ،اجلاس میں پی سی بی حکام ایشیا کپ کی میزبانی کا معاملہ اٹھائیں گے ، پی سی  بی  بھارتی بورڈ کے رویے کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔ 

رواں برس ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے ،ایشیا کپ کیلئے بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے کو تیار نہیں، اے سی سی اجلاس میں پی سی بی بھر پور انداز میں پاکستان کا موقف پیش کرے گا۔