پاکستان اور چین نے وارئیر IX مشترکہ فوجی مشق کا آغاز کر دیا

Dec 02, 2025 | 10:14:AM
پاکستان اور چین نے وارئیر IX مشترکہ فوجی مشق کا آغاز کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ فوجی مشق وارئیر-IX کا آغاز ہوگیا، یہ مشق پاک چین سالانہ انسدادِ دہشت گردی تعاون کا نواں ایڈیشن ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا، جہاں دونوں ممالک کے سینئر عسکری فوجی حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، چین کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل بیان شیاؤمِنگ تقریب میں موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال وارئیر-IX کا بنیادی فوکس کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز ہیں، جس کے دوران پاک چین افواج کے درمیان ربط اور ہم آہنگی میں اضافہ, جدید جنگی مہارتوں کو نکھارنا، پروفیشنل صلاحیتوں کی بہتری اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق بہترین طریقہ کار کا تبادلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سام سنگ کا پہلا ملٹی فولڈنگ اسمارٹ فون متعارف، قیمت کتنی ہے؟

ترجمان کے مطابق  پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد پر مبنی دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہے، مشترکہ مشق وارئیر-IX دونوں ممالک کے مضبوط ملٹری ٹو ملٹری تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم کی واضح مثال ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے آئندہ دنوں میں مختلف کاؤنٹر ٹیررازم ڈرلز اور مربوط آپریشنز کئے جائیں گے، جن کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید تقویت دینا ہے۔