ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ۔۔۔ سکیورٹی پلان تیار 

Dec 02, 2021 | 18:14:PM
سکیورٹی پلان
کیپشن: ویسٹ انڈیز ٹیم کا پلیئر شارٹ کھیلتےہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی سے متعلق اربوں کے گھپلوں کا انکشاف

پولیس کے مطابق میچز کے دوران 800 ایس ایس یو کمانڈوز سمیت 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دینگے ،ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔ اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پر ہوگی۔ڈی آئی جی کے مطابق تماشائیوں کیلئے پارکنگ پوائنٹس سے نیشنل اسٹیڈیم تک شٹل بس سروس چلے گی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹیم ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کے ایل راہل اور راشد خان پھنس گئے۔۔کیا آئی پی ایل کھیل سکیں گے۔۔؟