پی سی بی سے متعلق اربوں کے گھپلوں کا انکشاف

Dec 02, 2021 | 10:13:AM
پی سی بی ،میں ، ضابطگیاں
کیپشن: پی سی بی میں بے ضابطگیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی ، اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ۔

تفصیلات کے مطابق جا ری شدہ رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  پی سی بی کے ملازمین کو خلاف قانون پی ایس ایل الاؤنس سے نوازا گیا۔ 2016 میں بغیر قاعدے کے شروع کیا گیا الاؤنس پی سی بی رولز کے خلاف تنخواہوں میں بھی شامل کر دیا گیا۔ پی سی ایل کی سرگرمیوں کے بغیر بھی ملازمین الاؤنس حاصل کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوہلی چوتھے نمبر پر۔۔جدیجا، شرما ،رشبا پنت انڈین پریمئیر لیگ کی بو لی میں اول

رپو رٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اربوں روپے کی بینکس میں سرمایہ کاری کی۔ غیر تسلی بخش کارکردگی والے بینکس میں سرمایہ کاری کے دوران آزاد مالی مشیر سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔  دوسرے اداروں کی ملکیتی تنصیبات پر 70 کروڑ سے زائد رقم خرچ کر ڈالی۔ پی سی بی کے ملازمین کے 6 کروڑ 85 لاکھ روپے کے میڈیکل الاؤنس پر ٹیکس کٹوتی نہ ہونے کابھی پتا چلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چٹاگانگ ٹیسٹ کے ہیرو عابد علی نے دُعاؤں کی اپیل کر دی