آرام سے بیٹھ جائیں، آپ مجھے تنگ کر رہے ہیں،چیف جسٹس کی فواد چودھری کو ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر جواب کیلئے سرکاری وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرلی

May 02, 2024 | 13:21:PM
آرام سے بیٹھ جائیں، آپ مجھے تنگ کر رہے ہیں،چیف جسٹس کی فواد چودھری کو ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر جواب کیلئے سرکاری وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی،وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دی جائے چیف جسٹس نے استفسارکیا کتنے اضلاع میں مقدمات درج ہیں؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ 4 ڈویژنز میں مقدمات درج ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک بندے کے خلاف 36 کیس ہیں، وہ کیسے بیک وقت تمام عدالتوں میں پیش ہو سکتا ہے؟ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ٹوٹل 47 کیس ہیں میرے خلاف، جس  پر چیف جسٹس نے فواد چوہدری کو کہا کہ آپ آرام سے بیٹھ جائیں، آپ مجھے بھی تنگ کر رہے ہیں۔

 سرکاری وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  کیخلاف اس سے بھی زیادہ کیسز ہیں۔ ہمیں کیس لا پیش کرنے کیلئے کچھ مہلت دی جائے عدالت نے استدعا منظور کرلیا۔

 عدالت نے فواد چوہدری کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت نو اپریل تک ملتوی کردی۔