نئی ٹی 20 رینکنگ،بابر اعظم کی دوسری پو زیشن 

Dec 02, 2020 | 18:22:PM
نئی ٹی 20 رینکنگ،بابر اعظم کی دوسری پو زیشن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی گئی ہے ۔اس رینکنگ میں پا کستا نی کھلاڑیو ں کیلئے کچھ حد تک اچھی خبر آ ہی گئی ہے۔ رینکنگ کے مطابق پاکستانی کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا نواں نمبر پر ہے۔ بابر اعظم کے 871 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق آئی سی سی کی جا نب سے جا ری کی گئی نئی رینکنگ میںبرطانوی بلے باز ڈیوڈ میلان 915 پوائنٹس کیساتھ پہلے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 673 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ باو¿لرز کی رینکنگ میں افغانستان کے سپنر راشد خان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ ٹین باولرز میں صرف ایک پاکستان کھلاڑی عماد وسیم شامل ہیں، وہ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہیں۔