9 کلو ہیروئن اٹلی اسملنگ کی کوشش ناکام

Dec 02, 2020 | 13:11:PM
 9 کلو ہیروئن اٹلی اسملنگ کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی منشیات بیرون ملک اسملنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق :مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ۔جس نے منشیات بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی  اور وہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے دوحہ سے اٹلی کے شہر میلان جارہا تھا۔ مسافر نے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق ،اے ایس ایف نے اس کے بیگز کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی تو 9 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہو گئی، جس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف نےمزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔