آذربائیجان  کےدارالحکومت پر ایٹم بم پھینکنےکی تجویز

Dec 02, 2020 | 09:37:AM
آذربائیجان  کےدارالحکومت پر ایٹم بم پھینکنےکی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 
 (24نیوز)آذربائیجان سے شکست کے بعد آرمینیاکی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اور آرمینیائی حکومت کوبھی اپنی عوام کیلئے سامنے شدید شرمندگی کا سامنا ہے۔ایسے میں امریکا میں  آرمینیائی اخبار نے شکست کا بدلہ لینے کیلئے ایٹم بم کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے

 6 ہفتوں کی لڑائی میں آرمینیا کو آذر بائیجان کے ہاتھوں تاریخی شکست ہوئی۔ 3 دہائیوں سے قابض آرمینیائی فوج کو ’نگورنو کاراباخ‘ میں ہزیمت اٹھانا پڑی۔ اس شکست کے بعد امن معاہدے کے تحت کئی بڑے شہر آرمینیا کو خالی کرنے پڑے ہیں جن میں اغدام اور لاچین شامل ہیں جبکہ آرمینیائی عوام حکومت کے امن معاہدے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

 اسی حوالے سے امریکا میں شائع ہونے والے آرمینیائی اخبار ’اسباریز‘ نے اداریے میں آذربائیجان سے شکست کا بدلہ لینے کی ترغیب دی ہے اور ایٹم بم کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اخبار کے اداریے میں کہا گیا ہے کہ آرمینیائی حکومت آذربائیجان کے خلاف کوئی بھی جوہری ہتھیار استعمال کرے او ر آذری دارالحکومت باکو کو اگلے 5 ہزار سال کیلئے ’بنجر زمین‘ میں بدل دے۔

دوسری جانب امریکی شہر لاس اینجلس میں آذربائیجان کے قونصلر جنرل نے اخبار کے اداریے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ سے امریکی قوانین کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگ میں سب سے زیادہ جانی نقصان آرمینیا کا ہوا ہے اور اس کے ہزاروں فوجی مارے گئے ہیں۔