دوسری شادی کیوں کی؟سسرالیوں نے فائرنگ کرکے خاتون کا دوسرا شوہر مار دیا

Aug 02, 2025 | 21:22:PM
 دوسری شادی کیوں کی؟سسرالیوں نے فائرنگ کرکے خاتون کا دوسرا شوہر مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں خاتون کا دوسری شادی کرنا جرم بن گیا،ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔خاتون کا دوسرا شوہر قتل ، خود شدید زخمی ہو گئی۔

تتفصیلات کے مطابق تخت بھائی میں فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہونیوالی خاتون نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 22سال قبل کینسر کے مرض سے میرا پہلا شوہر وفات پا چکا تھا، تقریباً 11سال قبل میں نے گل باچہ نامی شخص سے شادی کی تھی،جس سے تین بچے ہیں، خاتون نے بتایا کہ  میری دوسری شادی کا سسرالیوں کو رنج تھا،دوسری شادی کرنے پر سسرالیوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ملزمان کی فائرنگ سے شوہر گل باچہ جاں بحق جبکہ میں خود زخمی ہوئِی۔ پولیس نے زوجہ گل باچا کی مدعیت میں تھانہ ساڑوشاہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عائشہ ثنا کو کیا ہوا اور اس وقت کہاں ہیں، قریبی دوست کے حیران کن انکشافات