اوول ٹیسٹ کا تیسراروز، بھارت نے 283رنز کی برتری حاصل کر لی 

Aug 02, 2025 | 20:28:PM
اوول ٹیسٹ کا تیسراروز، بھارت نے 283رنز کی برتری حاصل کر لی 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی ٹیم نے حریف کے خلاف 283رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

 بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 224رنز بنائے ، مڈل آرڈر بلے باز کرن نائر نے 8چوکوں کی مدد سے 57رنز کی اننگز کھیلی، سودھارسن نے 108 گیندوں پر 38سکور کیے، انگلینڈ کی جانب سے  آکنسن نے 5اور جوش ٹانگا نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم  پہلی اننگز میں 247رنز بنا سکی، اوپننگ بلے باز زیک کرالی 64رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ڈکٹ نے 43، بروک نے 53، جوئے روٹ نے 29اور پوپ نے 22سکور کیے، بھارتی ٹیم کی جانب سے محمد سراج اور پردیش کرشنا نے 4-4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارتی ٹیم نے دوسری اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 307رنز بناتے ہوئے 284رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ، اوپننگ بلے باز جیسول نے 2چھکوں اور 14چوکوں کی  مدد سے 118رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آکاش دیپ 66رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکورر رہے ، جدیجا 27اور جوریل 29رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان