تربیتی کیمپ ختم، ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے کل روانہ ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)دورہ آئرلینڈ کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کراچی میں تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا، ویمنز کرکٹ ٹیم کل صبح کراچی سے آئرلینڈ روانہ ہوگی۔
ویمنز کرکٹ ٹیم کل دوپہر آئرلینڈ پہنچے گی، پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، تینوں میچ کلون ٹرف آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ 6 اگست، دوسرا 8، تیسرا اور آخری میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان