دن دیہاڑے لڑکی سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ،ویڈیو سامنے آگئی

Aug 02, 2023 | 16:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جاوید قائم خانی)شہر کراچی جنسی درندوں کے نرغے میں،کورنگی اور گلستان جوہر میں پیش آۓ واقعات کے بعد سمن آباد میں بھی خاتون کو حراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آ گیاجس کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی سے نازیبا حرکت کا سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس میں موٹر سائیکل سوار کو لڑکی سے نازیبا حرکت کرتے دیکھا گیا ہے،فیڈرل بی ایریا سے موصول ویڈیو میں راہ چلتی لڑکی کا موٹرسائیکل سوار  کو پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لڑکے نے راہ چلتی لڑکی سے  نازیبا حرکت کی اور موٹرسائیکل دوڑاتا ہوا نکل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یکم اگست کو سمن آباد میں ہونے والے واقعے سے متعلق ابھی تک متاثرہ خاتون نے قانونی کارروائی کے لئے رابطہ نہیں کیا،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کے قریب ہیں،واردات میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

خیال رہے کہ شہر میں ایک ماہ کے دوران خواتین کو ہراساں کرنے کے 3 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔