ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کور کمانڈ کوئٹہ سمیت 6 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق

Aug 02, 2022 | 15:33:PM
ڈی جی آئی ایس پی آر، کورکمانڈر ،شہادت،تصدیق
کیپشن: گزشتہ روز موسیٰ گوٹھ، وندر، لسبیلہ میں سیلابی امدادی کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر 12 کور سمیت ہیلی کوپٹر میں سوار تمام 6 افسران و سپاہی شہید ہوگئے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات تفصیلی تحقیقات کے بعد شیئر کی جائیں گی۔

 خیال رہے گزشتہ روز موسیٰ گوٹھ، وندر، لسبیلہ میں سیلابی امدادی کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا۔ اے ٹی سی سے رابطہ منقطع ہونے والے بد قسمتی سے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا ملنے کی تصدیق ہوگئی۔