اولمپک گیمز  میڈل پوزیشن:چین24تمغے لے کر پہلے،امریکا20میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پر

Aug 02, 2021 | 08:48:AM
اولمپک گیمز  میڈل پوزیشن:چین24تمغے لے کر پہلے،امریکا20میڈلز کیساتھ دوسرے نمبر پر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپک گیمز کے مقابلوں میں چین 24تمغے حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اولمپک گیمز کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق چین نے اب تک مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں24 طلائی تمغے حاصل کرلئے ہیں اور اس کی میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن ہے ۔ امریکا کی 20طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری اور جاپان کی 17میڈلز کے ساتھ تیسری جبکہ آسٹریلیا کی 14تمغوں کے چوتھی پوزیشن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ابھی تک کسی کھیل میں کوئی میڈل نہیں جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر پریمیئر لیگ  سے خوفزدہ بھارت کے  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے را بطے کا انکشاف