وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Apr 02, 2026 | 18:52:PM
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ امریکی سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں میں توانائی، ٹیکنالوجی اور لاجسٹکس کو خاص اہمیت دی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سبسڈی کے نظام کو صرف مستحق طبقوں تک محدود کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ملاقات میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ملک میں کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور دوطرفہ اقتصادی روابط کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ یو ایس انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :  ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان