ہماری فوج دشمن کو جواب دینے کیلئے مکمل طور پرتیار ہے،ایرانی آرمی چیف

دشمن نے زمینی کارروائی کی تو ایک بھی فوجی زندہ نہیں بچے گا،نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جائے

Apr 02, 2026 | 15:20:PM
 ہماری فوج دشمن کو جواب دینے کیلئے مکمل طور پرتیار ہے،ایرانی آرمی چیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہاہے کہ اگر دشمن نے زمینی کارروائی کی تو ایک بھی فوجی زندہ نہیں بچے گا۔
ایرانی کمانڈر ان چیف امیر حاتمی نے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن زمینی کارروائی کا منصوبہ بنارہا ہے،فوج الرٹ رہے، زمینی حملے کو ناکام بنانے کیلئے دشمن کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔
دوسری جانب ایران کے سینئر عہدیدار علی اکبر ولایتی نے کہا ہےکہ جنگ ایران کی ثابت قدمی کے ساتھ ختم ہوگی، جارحین کے خوابوں کے ساتھ نہیں، آبنائے ہرمز صرف ایران کے دشمنوں کیلئے بند ہےایران کے دوستوں کیلئے کھلا ہے، جنگ ایران کی محتاط منصوبہ بندی اور طاقت کے ذریعے ختم ہوگی۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی فوجی طاقت اور سازوسامان کے بارے میں دشمنوں کی معلومات نامکمل ہیں، امریکا اور اسرائیل ایران کی حقیقی صلاحیتوں سے ناواقف ہیں، ہم میزائل  ایسی جگہوں پر تیاری کرتے ہیں جن کے بارے میں آپ کو کوئی علم نہیں، دشمن نے اب تک جن مراکز کو نشانہ بنایا گیا وہ غیر اہم تھے۔