بنگلہ دیش :4 روز سے سمندر میں بھٹکتے ماہی گیر ریسکیو کر لئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش بحریہ نے خلیجِ بنگال میں 4 روز سے خراب کشتی کے ساتھ بھٹکنے والے 15 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیاہے۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو آپریشن 31 مارچ کو معمول کی بحری گشت کے دوران انجام دیا گیا۔
گشتی ٹیم نے سینٹ مارٹن آئی لینڈ کے لائٹ ہاؤس سے تقریباً 6 بحری میل مغرب میں ایک خراب ماہی گیری ٹرالر کو دیکھا اور فوری طور پر مدد کے لیے کارروائی شروع کی۔
ریسکیو کیے جانے کے بعد ماہی گیروں نے بتایا کہ ان کے ٹرالر کا انجن 27 مارچ کو خراب ہو گیا تھا۔
خراب انجن کے باعث وہ گہرے سمندر میں پھنس کر رہ گئے اور سمت کا تعین بھی نہیں کر پا رہے تھے۔
مزید پڑھیں:روس کے مقبوضہ کریمیا میں روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 29 افراد ہلاک
اس دوران انہیں خوراک اور پینے کے صاف پانی کی شدید کمی کا سامنا رہا اور وہ سخت مشکلات میں مبتلا رہے۔
بحریہ کے اہلکاروں نے ماہی گیروں کو بحفاظت سینٹ مارٹن آئی لینڈ پر قائم نیول فارورڈ بیس منتقل کیا، جہاں انہیں خوراک، صاف پانی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
تمام افراد کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے اور بعد ازاں انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
بنگلہ دیش بحریہ کا کہنا ہے کہ وہ سمندری حدود میں سیکیورٹی یقینی بنانے، ماہی گیروں کے تحفظ اور ملکی بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے باقاعدگی سے گشت جاری ہے۔
یہ ریسکیو آپریشن اس کے انسانی ہمدردی کے عزم کا مظہر ہے۔