عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے نکال دیا

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کیلئے فوکل پرسنز کی ٹیم تبدیل کردی گئی ،عمر ایوب، بیرسٹر علی ظفر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر خان شامل

Apr 02, 2024 | 21:36:PM
عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے ہٹا دیا ۔

 تفصیلا ت کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے  ہٹانے کے علاوہ ملاقاتیوں کیلئے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا ہے ، عمران خان نے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی  ہے ،بانی چیئرمین کی جانب سے فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :جم کر بارش ہو گی 

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کیلئے فوکل پرسنز کی ٹیم تبدیل کردی گئی ہے،بیرسٹر عمیر نیازی، شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی ٹیم سے نکال دیا گیا، نئے فوکل پرسنز میں عمر ایوب، بیرسٹر علی ظفر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر خان کو شامل کیا گیا ہے ، پی ٹی آئی قیادت نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کردیا،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی فہرست نئی فوکل پرسنز ٹیم فراہم کرے گی۔