فوج تعینات ،احتجاج کا دائرہ وسیع، سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ

Apr 02, 2022 | 23:16:PM
سری لنکا ، پرتشدد ،احتجاج
کیپشن: سری لنکا میں پرتشدد احتجاج (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سری لنکا کی حکومت نےملک میں جاری احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی۔ پرتشدد احتجاج کے باعث فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ترکی اردو کی ویب رپورٹ میں غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں گزشتہ روز عوام نے صدرکے گھر کے باہر احتجاج کیا جو پرتشدد صورت اختیار کر گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام نے صدر گوتابیا راجہ پاکسے کے ذاتی گھر کے باہر احتجاج کیا جس دوران مظاہرین نے گھر کے باہر لگے اور بیرکس ہٹادیئے ،چند گاڑیوں کو بھی آگ لگادی، مظاہرین کے احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے ان پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا جس سے ماحول مزید کشیدہ ہوگیا۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے جب کہ 53 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا جن میں کچھ میڈیا کے نمائندگان بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا  کہ ملک میں پرتشدد احتجاج کے باعث ایمرجنسی کے بعد فوج کو تعینات کردیا گیا ہے، جسے بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے اختیارات بھی سونپ دیئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اس وقت شدید معاشی بحران سے دوچار ہے جہاں حکومت کے پاس تیل کی درآمد کے لئے غیر ملکی کرنسی کا بحران ہے جبکہ تیل کے بحران کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر, لندن میں نواز شریف پر حملہ