وزیراعظم نے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیدی

Apr 02, 2022 | 18:12:PM
وزیراعظم عمران ,خان,
کیپشن: وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ٹیلیفونک گفتگو  میں نوجوانوں سے احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قوم کے مستقبل کی جنگ ہے، نوجوانوں کو ملک کے مستقبل کے لئے کھڑے ہونا ہوگا۔ نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہے، لیکن اگر آپ چپ کر بیٹھیں گے تو آپ برائی کی طرف ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ باہر نکلیں اور حکومت مخالف سازش کے خلاف احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اچھائی کی جانب کھڑے ہوں گے، راہِ حق پر کھڑے ہوں گے اور برائی کے خلاف کھڑے ہوں گے تو اس سے معاشرہ زندہ ہوجاتا ہے۔  اگر کوئی اچھائی یا برائی نہیں بلکہ درمیانی راستہ اختیار کرتا ہے تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج پرتشدد نہیں بلکہ پرامن ہونا چاہیے۔ انہوں نے  کہا کہ جس طرح تاریخ مغل سلطنت کے غداروں کو نہیں بھولی، ویسے ہی تاریخ ان غداروں کو بھی نہیں بھولے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف سازش ہے، اس کے دستاویزات قومی سلامتی کمیٹی میں بھی دیکھ لی گئی ہے۔  

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستان تحریک انصاف نے ملک کو یکجا کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فوج کی ضرورت ہے، اس نے بڑی قربانیاں دی ہیں، چاہتا ہوں کہ ہماری فوج پر تنقید نہ کی جائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خلاف سازش کے بارے میں پہلے سے تیاری کر رہے ہیں اور سب دیکھیں گے کہ کل میں اپوزیشن کا مقابلہ کیسے کروں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ جس نے اس ملک کے ساتھ غداری کی ہے ہم ان ایک ایک کے خلاف کیسز دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرجنسی لگانے کا بہانہ تلاش کریں۔ وزیراعظم کی ساتھیوں کو ہدایت