ترین گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا

Apr 02, 2022 | 15:13:PM
ترین گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا
کیپشن: ترین گروپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جہانگیرترین گروپ نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی ترین گروپ اے ملاقات ۔ملاقات میں حمزہ شہباز کے ہمراہ ملک محمد احمد خان ,خواجہ سلمان رفیق اور عطاء اللہ تارد بھی ہیں۔
ترین گروپ کے رہنماُعون چودھری ،اسلم بھروانہ  فیصل جبوانہ ،ملک نعمان لنگڑیال ،سعید اکبر نوانی ،اجمل چیمہ ،سلمان نعیم ، چودھری امین زوالقرنین، طاہر رندھاوا اور دیگر شامل بھی شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا بدقسمتی سے ڈیڑھ سال سے حکومت میں رہ کر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، جہانگیر ترین کی بے لوث سیاسی خدمات کے باوجود ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کرنے پر ترین گروپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک پاکستان نے نیا پاکستان تو کیا بنانا تھا پرانے پاکستان کو بھی دفن کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری۔تین چھٹیاں مل گئیں