ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

Sep 01, 2025 | 22:31:PM
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس) اسلام آباد پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی ناکام کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس ذرائع مطابق ملزم کو اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تھانہ شالیمار پولیس نے ملزم حسن زاہد کو گرفتار کر لیا اُس سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

 سامعہ حجاب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ شالیمار میں درج ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کئی روز سے تعاقب کرتا رہا اور اُس نے 31 اگست کی شام ساڑھے 6 بجے سامعہ حجاب کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:  قومی جارحانہ بلے باز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان