گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے حوالے سے اہم خبر

Sep 01, 2023 | 19:43:PM
گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر   کے حوالے سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موٹربرانچز  بند رہیں گی، مراسلہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز نےپنجاب ری ویمپنگ کےلئے مراسلہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں موٹربرانچز میں اپگریڈیشن کی وجہ سے 5ستمبر تک بند رہیں گی۔

مراسلہ  کے مطابق  2005 کےبعد پہلی دفعہ اپگریڈیشن کو نئے سسٹم پر منتقل کیا جائےگا، جبکہ 5ستمبر سے موٹروہیکل رجسٹریشن سسٹم کا دوبارہ آغاز کردیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں :50 لاکھ کی چوری کا ڈراپ سین، اطلاع دینے والا شہری خود چورنکلا

مراسلہ کے مطابق یکم ستمبرکو سسٹم پر منتقلی کرکے چیک کیا گیا ہے جو ٹھیک پایا گیاہے،کسی قسم کی شکایات ہوئیں تو5ستمبر تک حل کرلیا جائےگا۔