چودھری سرور سے ملاقات ،گورڈن براون کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ امداد کا اعلان

Sep 01, 2022 | 19:43:PM
چودھری سرور ، گورڈن براؤن ملاقات
کیپشن: چودھری سرور کی گورڈن براؤن سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سرور فاونڈیشن گرینڈ اوورسیز کلب اور پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سربراہ سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براون سے ایڈنبرا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے تعلیم گورڈن براون نے پاکستان میں سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں کے لئے 50 کروڑ امداد کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گورڈن براون نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کا بہت گہرا تعلق ہے انہوں نے مزید کہا کہ چودھری سرور میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ ایک روشن خیال انسان ہونے کی ساتھ ساتھ سماجی و فلاحی کارکن بھی ہیں۔ 
 ملاقات کے دوران سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے گورڈن براون کو پاکستان میں حالیہ بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب کے بارے میںبتایا ۔چودھری سرور نے بریفنگ میں کہا کہ تقریبا ڈیڑھ ہزار کے قریب افراد کے قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور لوگ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار امداد کے منتظر ہیں۔ مجموعی طور پر 5 کروڑ کے قریب افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ جن کا اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ 

چودھری سرور نے مزید کہا کہ پاکستان میں تقریباً 17,566 اسکول سیلاب زدگی سے متاثر ہو کر مسمار ہوگئے ہیں۔ ان میں سندھ کے 15,842 بلوچستان کے 544 اور پنجاب کے 1180 اسکول شامل ہیں۔ پاکستان میں شرح خواندگی پہلے ہی بہت کم ہے اور ابھی حالیہ قدرتی آفات کے باعث اسکولوں کی تباہی سے تعلیم مسلسل معطلی کا شکار ہے۔
 گورڈن براون نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اپیل پر اپنی بھرپور مدد اور تعاون کا یقین دلایا اور پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے تباہ کن سیلاب کے باعث ہونے والے متاثرہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے اقوام متحدہ ایجوکیشن کمیٹی کی طرف سے سے پچاس کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ نے سیلاب متاثرین کی امداد بڑھا دی