ریچھ کا آئینہ دیکھ کردلچسپ ردعمل

Sep 01, 2022 | 12:33:PM
ریچھ کا آئینہ دیکھ کردلچسپ ردعمل
کیپشن: ریچھ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنگل میں لگے آئینے میں اپنا عکس دیکھ کر ایک ریچھ غصہ میں آگیا اور اسے توڑ ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 سوشل میڈیا پراکثرجانوروں کی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں انہیں عجیب و غریب حرکتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح سوشل  میڈیاپر آج کل ایک ریچھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالے رنگ کا ریچھ اپنی مستی میں مگن تھا کہ اچانک اس کی نظر درخت پر لگے بڑے سے آئینے پر پڑی جسے دیکھ کر ریچھ پہلے چونکا اور پھر حملہ کر کے اسے توڑ ڈالا۔