ٹی 20 ورلڈ کپ اور دورہ انڈیا کے لیے آسٹریلیا  نے اسکوڈ کا اعلان کردیا

Sep 01, 2022 | 10:29:AM
ٹی 20 ,ورلڈکپ، دورہ انڈیا ،آسٹریلیا , اسکوڈ, انڈیا ,انگلینڈ
کیپشن: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ اور دورہ انڈیا کیلئے اسکوڈ کااعلان کردیا،آسٹریلیا کی ٹیم کی میزبانی ایرن فنچ کریں گے۔

 کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو ورلڈ کپ سے قبل دورہ بھارت میں آرام دیا جائے گا اور ان کی جگہ کیمرون گرین کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا،ورلڈ کپ اسکوڈ میں ایرن فنچ، پیٹ کومنز، میچل اسٹارک، آشٹن اگر، جوش ہیزل ووڈ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ گلین میکسول، ڈیوڈ وارنر، جوش انگلس ، ایڈم زیمپا اور ٹم ڈیوڈ ٹیم کا حصہ ہیں، میچل اسپیوپکسن ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔

 خیال رہے کہ آسٹریلیا ورلڈ کپ سے قبل بھارت میں 3 ٹی 20 کی سیریز کھیلے گی جس کے بعد آسٹریلیا ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلیاورلڈ کپ کا آغاز نیوزی لینڈ کیخلاف 22 اکتوبر کو کرے گی۔