اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ،خطے کی بدلتی ہوئی صورتِحال پر تبادلۂ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیرِ اعظم و و زیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج ایران کے وزیرِ خارجہ عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا,دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔دونوں راہنماؤں نے فلسطین کے مقصد کیلئےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال اور امن و سلامتی کے فروغ کی جاری سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا, وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور کثیرالجہتی فورمز میں تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان ایرانی سفارتخانہ کا کہنا ہے ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا, رابطہ میں دونوں وزرائے خارجہ کا ان نکات پر اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک بدلتے ہوئے علاقائی منظرنامے میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں, دونوں ممالک امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کے عزم میں متحد ہیں, دونوں راہنماؤں نے فلسطین کے مقصد کیلئےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا,اس عزم میں پہلے کی طرح آج بھی اور آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے, دونوں وزرائے خارجہ کا اتفاق ۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے ناجائز تعلقات ،شک پر سگے بڑے بھائی اور 3 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا