بیوی سے ناجائز تعلقات ،شک پر سگے بڑے بھائی اور 3 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

Oct 01, 2025 | 21:39:PM
بیوی سے ناجائز تعلقات ،شک پر سگے بڑے بھائی اور 3 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بڑے بھائی اور 3 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ قتل ہونے والوں کی شناخت شیر باز خان اور اس کے 3 سالہ بھتیجے عبدالاحد کے نام سے ہوئی ہے تاہم لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم عاشق حسین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واقعے کے بعد مقتول کے بھائی گلبہار خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم عاشق حسین راولپنڈی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا اور گزشتہ رات اپنے بیٹے عبدالاحد کے ساتھ روات آیا۔گلبہار خان نے بیان میں کہا آدھی رات کے قریب عاشق حسین نے پہلے اپنے بڑے بھائی شیر باز پر فائرنگ کی اور پھر اپنے ہی تین سالہ بیٹے پر گولیاں چلائیں، جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کو شک تھا کہ اسکی بیوی اور مقتول بھائی کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں، جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا ۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:14 سالہ  بھارتی بلے باز نے تیز ترین  سینچری کا ریکارڈ  بنا ڈالا