اجلاس واک آوٹ،اسپیکر قومی اسمبلی کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی درخواست

اجلاس واک آوٹ،اسپیکر قومی اسمبلی کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی درخواست

Oct 01, 2025 | 19:24:PM
اجلاس واک آوٹ،اسپیکر قومی اسمبلی کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات ،جس میں ن لیگ سے  پیپلزپارٹی کے تحفظات اور  اجلاس سے واک آوٹ کرنے کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی  سے ملاقات  کرنیوالوں  میں پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی  کی قیادت میں وفد اور  ن لیگ کے ڈپٹی وزیرعظم اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیر تاڑڑ، رانا مبشر، طارق فضل چوہدری  شریک ہوئے۔پیپلز پارٹی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں جماعتوں کو معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں:نوشینہ مبارک کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال