نوشینہ مبارک کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال

Oct 01, 2025 | 18:58:PM
 نوشینہ مبارک کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی خاتون امراء اور آرڈر آف دی برٹش امپائر انعام یافتہ نوشینہ مبارک نے آج نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی, جس میں پاک-برطانیہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، پارلیمانی روابط کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق برطانوی خاتون امراء نوشینہ مبارک نے پاکستان میں سیلاب سے بحالی اور تدارکی اقدامات کے بارے میں بھی دریافت کیا, اس موقع پر نائب وزیر اعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نوشینہ مبارک کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ 2 کیس،بانی پی ٹی آئی نے قانونی کوارڈینیٹرز تبدیل کردیئے