سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ 4لاکھ 10ہزار 278روپے ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)سونے کی قیمت رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی،عالمی اور مقامی صرافہ بازار میں سونے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہونے کے بعدسونا کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
دس گرام سونا 3001 روپے مہنگاہوکر 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا، نئی بلند ترین قیمت 4826 روپے ہو گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر مہنگاہوکر 3890 ڈالر فی اونس ہو ا۔
یہ بھی پڑھیں:بہت جلد مری سے پنڈی کے درمیان ٹرین چلائیں گے :مریم نواز