کراچی ؛یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

Oct 01, 2023 | 19:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ،باہمت طالبہ نے موٹرسائیکل سواراوباش کی ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے ،اوباش یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتا رہا ،وائرل فوٹیج مین راشد منہاس روڈ نزد سپورٹس کمپلیکس کی ہے ،ملزم بے خوفی سے مرکزی شاہراہ پر چلتی موٹرسائیکل پر نازیبا حرکات کرتا رہا۔
طالبات کی جانب سے کراچی پولیس چیف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک سفیر پر حملہ