موٹروے پولیس نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی، 2 ملزم گرفتار

Oct 01, 2022 | 09:37:AM
موٹروے پولیس نے ایم فور پر منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ مشکوک گاڑی کی تلاشی پر 18 کلو ہیروئن برآمد جبکہ دو ملزم گرفتار کرلئے گئے
کیپشن: موٹروے پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موٹروے پولیس نے ایم فور پر منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ مشکوک گاڑی کی تلاشی پر 18 کلو ہیروئن برآمد جبکہ دو ملزم گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سرخ رنگ کی ایکوا کار کو تیزرفتاری اور لاپرواہی پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ موٹروے پولیس نے تعاقب کر کے مشکوک گاڑی کو روک لیا اور ملزمان کو ساہیانوالہ پولیس اسٹیشن ضلع فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی خالد محمود نے افسران کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔