امام الحق میچ کے دوران شدید زخمی، اسٹریچر پر لے جایا گیا

Oct 01, 2021 | 16:45:PM
امام الحق
کیپشن: امام الحق میچ کے دوران شدید زخمی، اسٹریچر پر لے جایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری بورڈز سے ٹکراگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ  سے باہرلےجایاگیا۔
 تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کے کپتان امام الحق باؤنڈری بورڈ سے ٹکراکر زخمی ہوگئے، راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق انجری کاشکار ہوئے ہیں۔

 امام الحق کی انجری سے متعلق فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ میں فخر زمان بھی انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    خراب موسم: اسکردو جانیوالی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ