خراب موسم: اسکردو جانیوالی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ

Oct 01, 2021 | 16:27:PM
پی آئی اے کا طیارہ
کیپشن: خراب موسم: اسکردو جانیوالی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے اسکردو کیلئے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز کو موسم کی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد لینڈنگ۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  پی آئی اے کی پرواز پی کے 455 کراچی سے روانہ ہوئی تو اسکردو میں موسم خراب ہوگیا، طیارہ منزل کے قریب پہنچ چکا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر رخ موڑ دیا گیا۔

 ترجمان ایوی ایشن اتھارٹی  کا بتانا ہے کہ ایئر بس اے 320 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گئی ہے،اسکردو ایئرپورٹ  کے مینیجر  حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہونے پر طیارہ اسکردو روانہ ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:    ایوبیہ چئیرلفٹ غیرمعینہ مدت تک بند