خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری

Nov 01, 2025 | 20:27:PM
خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری
کیپشن: کے پی کے اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  مینا خان آفریدی صوبائی وزیر بلدیات الیکشن و دیہی ترقی، ارشد ایوب خان وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم، فضل شکور خان وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈاکٹر امجد علی وزیر ہاؤسنگ تعینات کئے گئے ہیں۔

 آفتاب عالم آفریدی کو  وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق،سید فخر جہان کو وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول، ریاض خان کو  وزیر آبپاشی،خالق الرحمان وزیر صحت                  ، عاقب اللہ خان وزیر ریلیف، بحالی اور آبادکاری، فیصل خان تراکئی کو وزیر محنت (لیبر) لگایا گیاہے۔

 مزمل اسلم خیبرپختونخوا کابینہ مشیر خزانہ، تاج محمد ترند کو مشیر کھیل و امورِ نوجوانان، شفیع اللہ جان کو معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات و عوامی تعلقات مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوابارکونسل انتخابات میں بڑااپ سیٹ