سی ٹی ڈی، حساس اداروں کی کراچی میں مشترکہ کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

Nov 01, 2025 | 18:43:PM
سی ٹی ڈی، حساس اداروں کی کراچی میں مشترکہ کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم)سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی سے ایس آر اے کے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس مچھر کالونی کےعلاقے میں کی گئی، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے نام سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں دہشت گردی، بارودی مواد اور حملوں کے مقدمات درج ہیں، ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد طلبا کو ایس آر اے میں بھرتی اور دہشت گردی کی ترغیب دیتے تھے،تحقیقات جاری ہیں، ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں، گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ شعبہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل