انجری کا شکار بھارتی بیٹر شریاس ائیر ہسپتال سے ڈسچارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شریاس ائیر کو پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
شریاس ائیر سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
شریاس ائیر 25 اکتوبر کو انجری کا شکار ہوئے تھے بعد ازاں آئی سی یو میں بھی داخل رہے، شریاس ائیر سفر کے لیے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں قیام کریں گے۔