پی ایس ایل 8 ڈرافٹنگ: پہلی پِک لاہور قلندرز کے نام

Nov 01, 2022 | 11:11:AM
پی ایس ایل 8 ڈرافٹنگ: پہلی پِک لاہور قلندرز کے نام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے  پلیئرز ڈرافٹ کے پِک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پہلی پک دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ہوگی۔

پی ایس ایل 8  انتظامیہ نے پلئیر ڈرافٹ کے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی ہے اور قرعہ اندازی کے ذریعے ترتیب  پائے پک آرڈر میں پہلی پک دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ہو گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری اور ملتان سلطانز کی تیسری پک ہو گی۔ پھر کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور آخری پِک پشاور زلمی کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا امکان بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسترد

پی ایس ایل 8 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کے مطابق رجسٹریشن کیلئے رسپانس بہت اچھا ہے۔

فروری اور مارچ 2023 میں ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔ پلئیر ڈرافٹ کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔