ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں، پاکستان کی بہت عزت کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

May 01, 2026 | 22:03:PM
ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں، پاکستان کی بہت عزت کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں، پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی بہت عزت کرتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہم سے ڈیل کرنا چاہتا ہے،  ایران کی قیادت تقسیم ہوچکی ہے، میں نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو دنیا کوآج زیادہ خطرہ ہوتا، ایران کی قیادت میں کوئی کچھ کہتا ہے اور کوئی کچھ، ایران کی موجودہ قیادت کنفیوزڈ ہے، ایران کی نیوی، فضائیہ سب کچھ تباہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی نئی قیمت 278 روپے فی لیٹر مقرر ،اعلان ہو گیا