یو اے ای میں بھی پیٹرول مہنگا، نئی قیمت تقریباً 278 روپے فی لیٹر مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مئی 2026 کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ۔
یواے ای حکومت کی جانب سے کئے گئے سرکاری اعلان کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر فیول قیمتوں میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا ہے،یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے رجحان کے مطابق کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان
عرب امارات میں سپر 98 پیٹرول کی نئی قیمت 3.66 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 278 روپے بنتی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں کے برعکس ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔