گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان 

بڑھتے اخراجات کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر ،پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو ٹرانسپورٹ رک جائے گی،شہزاداعوان

May 01, 2026 | 09:00:AM
گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)ڈیزل مہنگا ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نےکرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
  صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے حکومتی پالیسیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاہے  کہ بڑھتے اخراجات کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر ہو گیا ہے،پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ شہزاداعوان کاکہناہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا، سبسڈی انتہائی کم ہے،ٹریلر کے ایک چکر کے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے،اس لئے 5 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں،ایک مہینے میں ہمارے ٹرک ٹریلر 4 ٹرپ لگا رہے ہیں جس سے 8 لاکھ اخراجات میں اضافہ ہوگیا۔
 شہزاد اعوان کے مطابق ٹول ٹیکس،ود ہولڈنگ، موٹروے اورٹریفک پولیس کے چالان ختم کیے جائیں،غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے ہزاروں ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کر رہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہےلیکن گڈز ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ساتھ 9 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
شہزاداعوان کے مطابق ملک کے وسیع تر مفاد میں گاڑیاں نقصان میں چلا رہے ہیں،جنگی حالات سے ہمارا ٹرانسپورٹ کا کاروبار بہت متاثر ہے،پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔