لاہور اور اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں دشواری،پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

May 01, 2025 | 22:44:PM
لاہور اور اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں دشواری،پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)لاہور اور اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا،پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں تیز آندھی اور موسم خراب ہونے کے باعث طیاروں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے،کراچی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 406 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی،دبئی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 کو بھی لینڈنگ کی اجازت نہ ملی،طیارہ فضا میں ہی چکر لگاتا رہا، پائلٹ کو ملتان ائیرپورٹ لینڈنگ کی ہدایات کر دی گئیں۔
ادھر اسلام آباد میں تیز آندھی اور بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا،اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کرنے والی 6پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ،کراچی سے اسلام آباد کی  پی آئی اے کی پرواز کی ملتان ایئرپورٹ لینڈنگ ہوئی،پی کے 308 نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی ،فضا میں کئی منٹ چکر لگانے کے بعد پی کے 308 کو ملتان اییرپورٹ لینڈنگ کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں،پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ موسم بہتر ہوتے ہی پرواز کو ملتان سے اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا، فلائی جناح کی پرواز کا رخ بھی  ملتان ایئرپورٹ موڑ دیا گیا،اتحاد ایئر ویز کی اسلام آباد کی پرواز کو بھی ملتان ایئرپورٹ لینڈ کرادیا گیا،پی آئی اے کی تین فلائٹس کا رخ بھی موڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:10 روز کی تعطیلات کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری