10 روز کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شدید گرمی کے موسم میں بچوں کیلئےخوشخبری آگئی، 10 روز کی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں گرمی کی تعطیلات کا اعلان کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں 10 روز کی تعطیلات ہوگی۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بھی درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے.
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی،سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، اور چھٹیاں ممکنہ طور پر ایک ہفتہ پہلے شروع کی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ہر جگہ محسوس کر رہا ہے اور پاکستان بھی ان خطرات سے محفوظ نہیں، گلوبل وارمنگ نے نہ صرف موسم کے معمولات کو درہم برہم کیا ہے بلکہ قدرتی آفات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی