پاکستان نے  افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی

May 01, 2025 | 19:46:PM
پاکستان نے  افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔

وزارت خارجہ  نے افغان سفارت خانے کو جوابی مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا، فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا،مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ان افغان ٹرکوں کو بھارت جانےکی اجازت دی گئی ہے جو 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہوئے تھے، وزارت خارجہ نے ڈیڑھ سو  افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی۔

 افغان سفارتخانے نے 28 اپریل  کو درخواست کی تھی کہ پاکستان میں پھنسے افغان ٹرکوں کو بھارت جانے کی اجازت دی جائے، ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی کے باعث بھارت جانے والے افغان ٹرک  مختلف پوائنٹس پر پھنس گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں خوفناک  آندھی و طوفان سے تباہی مچ گئی،ایک بچہ جاں بحق کئی افراد زخمی